گلشن اقبال ٹاؤن میں خدمت کا سفر جاری‘ سڑکوں کی استر کاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر گلشن اقبال ٹاؤن انتظامیہ شب و روز ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر جاری بی آر ٹی منصوبے کے باعث گلشن اقبال کی اندرونی گلیوں میں ٹریفک کا دباؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے، جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی غفلت کے سبب شہر کی اندرونی اور بیرونی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ برسات کے بعد سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،اضافی ترقیاتی کام کرنے پڑ رہے ہیں جس کی اہم وجہ بی آر ٹی پروجیکٹ کی تعمیر میں ناقص حکمت عملی ہے اگر یہ پروجیکٹ بروقت مکمل ہو جاتا تو کء مسائل ازخود ختم ہو جاتے موجودہ صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں پوری۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ رات گئے یوسی 3 گلشن اقبال بلاک 5 میں راشد منہاس روڈ تا چلڈرن ہسپتال تک جاری سڑک کی استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کام معیاری مواد اور تکنیکی مہارتوں کو استعمال میں لا کر مکمل کیے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال
پڑھیں:
کراچی کو رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی کمی اور بجلی بندش کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی میں کل 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی سے 42 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوئی جبکہ ڈملوٹی میں 146 گھنٹے کی بجلی معطلی سے 111 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں 335 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح حب اور پپری پمپنگ اسٹیشنز میں 66 لاکھ گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔واٹر کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن میں 20 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔ترجمان کے مطابق نومبر میں مسلسل بجلی کی بندش سے مرکزی پمپنگ اسٹیشنز پر آپریشن کئی گھنٹے رکا رہا۔