اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم، حکومت اور افواج پاکستان متحد ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیئرمین سینیٹ کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے شہادتوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، شہدا کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔\932

متعلقہ مضامین