گلشن اقبال ٹاؤن : خستہ حال مشینری و گاڑیوں کو کارآمد بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات میں بہتری کی جانب ایک اور اہم قدم، خستہ حال مشینری و گاڑیوں کو مرمت کے بعد دوبارہ کارآمد بنا دیا گیا۔ افتتاحی تقریب نیپا ورکشاپ میں منعقد ہوئی، جہاں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ کارآمد بنائی گئی گاڑیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ماجد خان، وائس چیئرمین آصف حسن، اشعر عماد، عادل محمد، رہنما جماعت اسلامی کامران چشتی، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس اقدام سے گلشن اقبال ٹاؤن میں صفائی و دیگر بلدیاتی خدمات کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر نے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر عوام کی خدمت کررہے ہیں، ان گاڑیوں کو کار آمد بنانے سے صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کی سربراہی میں گلشن اقبال ٹاؤن میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تمام یوسی چیئرمین مل کر کام کررہے ہیں۔ کراچی میں میئر عبدالستار افغانی کی میئر شپ اور نعمت اللہ خان کی نظامت کا دور کراچی کا سنہرا دور تھا۔ اب بھی گلشن اقبال کے مکینوں کو جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال کے مکینوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن
پڑھیں:
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-08-31