چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے پالیسی سازوں اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ دیہی ترقی، زرعی جدت اور منصفانہ نظامِ تقسیمِ خوراک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ہر شہری کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ایک صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب عہد کریں کہ ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کام کریں جہاں کوئی انسان بھوکا نہ سوئے اور ہر شخص عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔