پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و باصلاحیت اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے ایک بار پھر ڈراموں میں کام کرنے کی مشروط خواہش ظاہر کر دی۔

ان دنوں عظمیٰ گیلانی پاکستان میں ہیں، حال ہی میں انہوں نے پی ٹی وی ہوم کی سالگرہ کے خصوصی شو میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے موجودہ ڈراموں اور ان کی کہانیوں پر کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ہم آپ کو دوبارہ اسکرین پر کب دیکھیں گے؟

@ptvhomeofficial PTV turns 61 — and what a journey it’s been.

From legends sharing their stories to fresh voices lighting up the celebration, this birthday was a beautiful reminder of the legacy that shaped our screens. Here are the best moments from the day… the energy, the memories, and the heart of PTV. @sabeenfarooqkhan @muhamadshuaeb @risingpakistan_ptvhome https://www.youtube.com/watch?v=sp-gKv1Gaf4 #PTV61Years #PTVRevival #PTVLegacy #RiwayatoonKaAmeen #OneNation ♬ original sound – PTV Home


میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ کام کروں اور کتنی دفعہ کہہ بھی چکی ہوں کہ مجھے ڈراموں میں لے لو کہیں یہ میرا آخری ڈرامہ ہی نہ ہو۔

عظمیٰ گیلانی نے پروگرام میں موجود اداکار جمال شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ میرے لیے کچھ لکھوائیں، خدا جانے شاید یہ میرا آخری ڈرامہ ہو، لیکن میری پریشانی پاکستانی ڈراموں میں بزرگ خواتین کو دیے جانے والے کرداروں کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ڈراموں میں بزرگ خواتین کو عموماً ظالم ساس کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، میں ایسے بوڑھے رشتے داروں کے کردار ادا کرنا نہیں چاہتی۔

جمال شاہ نے مزید کہا کہ ان کی شخصیت مختلف ہے اور اس میں حکمت اور ذہانت کی ایسی خوبیاں ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں شاذ و نادر ہی پیش کی جاتی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا