مریم نواز کا لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ جیتنے پر چینل نے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔
الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔
مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا، جہاں ان کی نمائندگی بیرسٹر ڈیوڈ لیمر اور سعدیہ قریشی و عشرت سلطانہ نے کی۔
مقدمے کے بعد نجی نیوز چینل نے عدالت میں اپنے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا:
ہم غلط معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کرنے پر مریم نواز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ ان الزامات سے انہیں تکلیف اور نقصان پہنچا، جس پر ہم مخلصانہ طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کیلئے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے اور نہ ہی کسی سے امداد مانگی۔
اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر جگہ سیلاب آتا ہے تو لوگ پورا سال رونا دھونا کرتے ہیں، ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر موقع پر حوصلہ بڑھایا، شاباش دی، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی محنت کی، میں نے ان کو کہا کہ یہ سب آپ سے اور نواز شریف سے سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے 70 فیصد سروے مکمل کر لیا ہے، کرپشن کے راستے بند کر دیے ہیں۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کیے اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختص 100 ارب متاثرین کو ہی ملیں گے۔