یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل میں داخل، مصری کھلاڑیوں کا راج برقرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہے، جہاں مینز اور ویمن ایونٹس میں مصری کھلاڑیوں نے اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔
چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 4 لاکھ 26 ہزار ڈالرز ہے، جبکہ ہر ایونٹ میں انعام کی رقم 2 لاکھ 13 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
فلاڈیلفیا میں جاری کوارٹر فائنل مقابلوں میں، مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصطفیٰ اسل (مصر) نے انگلینڈ کے کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ سیڈ 2 بال کول (نیوزی لینڈ) نے فرانس کے عالمی نمبر 19 بیپٹسٹے ماسوٹئو ٹی کو اسی اسکور سے ہرایا۔
سیڈ 3 یوسف ابراہیم (مصر) نے ویلز کے جوئل میکن کو 1-3 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا، جبکہ سیڈ 4 کریم عبدالجواد نے اپنے ہم وطن اور دو مرتبہ کے عالمی جونیئر چیمپئن محمد زکریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے زیر کر لیا۔
ویمن ایونٹ میں بھی مصری کھلاڑیوں کی چھاوت رہی۔ ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نور الشیربانی (مصر) نے امریکا کی عالمی نمبر 24 امانڈے صوبی کو 0-3 سے آسانی سے شکست دی۔
سیڈ 2 حانیہ حمامے (مصر) نے جاپان کی سیڈ 5 ساتوجی مطابو کو، سیڈ 3 الیوا وائیور (امریکا) نے ثنا ابراہیم (مصر) کو، اور سیڈ 4 امینہ عرفی (مصر) نے بیلجیم کی سیڈ 6 ایٹنی گلز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔
یہ مقابلے مصری کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر برتری اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصری کھلاڑیوں سیمی فائنل
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے بعد قومی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ شام 8 بج کر 6 منٹ پر منسوخ کردیا گیا کیونکہ آؤٹ فیلڈ پانی میں ڈوب چکا تھا اور امپائرز نے بروقت دوبارہ کھیل ممکن نہ ہونے کے باعث کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش پر برتری حاصل کرلی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم 7 میں سے 3 میچ بارش کی نذر ہونے کے باوجود کوئی میچ نہ جیت سکی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ
پیشگوئی کے مطابق دن بھر بارش متوقع تھی، جس کے باعث ٹاس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے ہوا۔ میچ کو 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، لیکن صرف 4.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیمیں ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچوں کے منسوخ ہونے سے متاثر ہوئیں، جس پر شائقین اور کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پاکستان خواتین ورلڈ کپ سری لنکا کرکٹ کولمبو