یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
کراچی:
یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔
4 لاکھ 26 ہزار ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے مینز اور ویمن ایونٹ میں مصری کھلاڑیوں نے بالادستی حاصل کرلی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری یو ایس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا، 2 لاکھ 13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصر کے مصطفیٰ اسل نے انگلینڈ کے کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دے دی۔
سیڈ 2 نیوزی لینڈ کے بال کول نے فرانس کے عالمی نمبر 19 بیپٹسٹے ماسوٹئو ٹی کو اسی اسکور سے مات دی۔
مصر کے یوسف ابراہیم نے سیڈ 3 ویلز کے جوئل میکن کو 1-3 سے ہرا کر اپ سیٹ کیا، سیڈ 4 مصر کے کریم عبدالجواد نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہم وطن اور دو مرتبہ کے عالمی جونیئر چیمپئن 18 سالہ محمد زکریا کو 2-3 سے زیر کرلیا۔
دوسری جانب دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز ہی کی انعامی رقم کے ویمن ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن مصر کی نور الشیربانی نے امریکا کی عالمی نمبر 24 امانڈے صوبی کو با آسانی 0-3 سے ہرا دیا۔
سیڈ 2 حانیہ حمامے (مصر) نے سیڈ 5 ساتوجی مطابو (جاپان)، سیڈ3 الیوا وائیور (امریکا) نے ثنا ابراہیم (مصر) اور سیڈ4 امینہ عرفی (مصر) نے سیڈ 6 ایٹنی گلز (بیلجیم) کو شکست دے دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد: 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔
یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے۔
اس بڑے ایونٹ میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، ترکیہ، برطانیہ، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تین روزہ یہ نمائش تقریباً 150 ملین امریکی ڈالرز کے کاروباری حجم کا باعث بنے گی، جو پاکستان میں صحت کی صنعت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہوگی۔
نمائش کے دوران مستقبل کے اسپتال اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز اور سیشنز منعقد ہوں گے، جہاں عالمی ماہرین اپنی تحقیق، ایجادات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالیں گے۔ ان موضوعات کا بنیادی مقصد صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانا اور مریضوں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
ایونٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے، اسپتالوں میں جدید آلات کے استعمال اور مریضوں کے بوجھ میں کمی کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ ایشیا 2025 کے ذریعے پاکستان صحت کے شعبے میں ایک نئے انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی، تحقیق اور سرمایہ کاری ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر پائیدار نظام تشکیل دیں گے۔
ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ہونے والی اس نمائش کو نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے کے ممالک کے لیے بھی صحت کے میدان میں تعاون، سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔