چین کا بڑا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز متعارف کرا دیا جو مکمل طور پر لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے، اور روایتی ایندھن کے بجائے جدید توانائی کے نظام سے لیس ہے۔
یہ بحری جہاز، جسے گیزوبا کا نام دیا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتے ہیں۔
انجینیئرز کے مطابق اس جہاز میں بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ اس میں نصب جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے ریموٹ نیویگیشن اور آٹومیٹک برتھنگ جیسی سہولیات بھی ممکن ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے ماہر یِن شن پنگ کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک نیا پروڈکٹ نہیں بلکہ جامع تکنیکی پیش رفت ہے، جس میں بڑی بیٹریوں، ڈی سی پاور سسٹمز، ریموٹ پائلٹنگ، اور شپ ٹو شور کمیونیکیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو کامیابی سے یکجا کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ ماحول دوست جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن کی بچت اور 2 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا نیا پبلک فسیلی ٹیشن پورٹل لانچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-01-4
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے عوام کی آسانی کیلیے چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، پورٹل عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے۔