data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں مزید 0.

22 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 5 روپے 81 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے، چینی 3 روپے 77 پیسے اور لہسن فی کلو 3 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا۔ اسی طرح ٹماٹر فی کلو 92 پیسے جبکہ مٹن، تازہ دودھ، دال مسور اور بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکن فی کلو 8 روپے 24 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر کی قیمتوں میں 3 روپے 78 پیسے کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ دال مونگ، گندم کا آٹا اور گ ±ڑ بھی سستی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو مزید متاثر کر رہی ہے، جس سے روزمرہ اخراجات کا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر بڑھتا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مہنگائی کی کے مطابق

پڑھیں:

بلوچستان؛ خشک سالی کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک : بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی بیشتر علاقوں میں سال بھر سے بارش ہی نہیں ہوئی ہے۔ پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق کوئٹہ، جیوانی میں 314 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، کوئٹہ، پنجگور میں 234، نوکنڈی میں 263، دالبندین میں 275 دن سے بارش نہیں ہوئی۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 103 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، تربت میں 101، پسنی میں 80 دن مسلسل بارش نہیں ہوئی، کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران ، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پشین قلعہ عبداللہ ،پنجگور، واشک خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سے نومبر تک پنجگور اور جیوانی میں سو فیصد کم بارش ہوئی ہیں، دالبندین، نوکنڈی میں 99 فیصد، کوئٹہ میں 87 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں، کوئٹہ، تربت میں 64 اور پسنی میں 50 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں۔

پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے

محکمہ موسمیات نے حکومت کو احتیاطی اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی، متاثرہ علاقوں میں پانی کے کم استعمال اور لوگوں کو آگاہی کیلئے اقداماے اٹھائے جائیں، کوئٹہ، صحت اور ویٹرنری موبائل ٹیموں کو علاقوں میں بھیجا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ڈینگی، ملیریا و دیگر ٹیسٹ عوام کی پہنچ سے دور، لیبارٹریاں الگ الگ قیمتیں وصول کرنے لگیں
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، آئی ایم ایف ادائیگی کی امید پر 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • مشیر کاظمی کے 2 روپے 20 پیسے
  • پاکستان میں مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار
  • بلوچستان؛ خشک سالی کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ
  • پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانیوں کا معیشت پر اعتماد کم سطح پر برقرار، مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑے مسائل