وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہین چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اسلام آباد میں مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو شاباش دی اور جلد منصوبہ مکمل کرنے کی امید کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔
منصوبہ 180 دنوں میں مکمل کرنے کے پلان پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بریفنگ دی ،شاہین چوک پر اسپتالوں اور یونیورسٹیوں کی وجہ سے عوام کو ٹریفک جام کا سامنا رہتا تھا ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد انڈر پاس شاہین چوک مارگلہ روڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد انڈر پاس شاہین چوک مارگلہ روڈ شاہین چوک
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم بین الاقوامی فورم امن اور اعتمادمیں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم ترکمانستان کےصدرسردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے،دورے کےدوران شہباز شریف مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے،ملاقاتوں میں باہمی تعاون،خطےمیں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں پر بات ہوگی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بحال
مزید :