گلگت بلتستان حکومت کے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزراء اور مشیروں سے سرکاری اثاثوں کی حوالگی اور وصولی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریگی۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے قریب ہوتے ہی صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ان وزراء اور مشیروں سے سرکاری اثاثوں کی حوالگی اور وصولی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریگی۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی صوبائی حکومت کے تمام مالی و انتظامی اختیارات الیکشن کمیشن کی جانب سے منجمد کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان حکومت سے سرکاری
پڑھیں:
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
محسن نقوی— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
خیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔