Daily Mumtaz:
2025-10-24@18:28:45 GMT

گوگل کروم اینڈرائیڈ میں صارفین کے لیے نئی سہولیات

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

گوگل کروم اینڈرائیڈ میں صارفین کے لیے نئی سہولیات

گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے کروم ویب براؤزر میں صارفین کی سہولت کے لیے اہم اپڈیٹ متعارف کرائی ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، کروم کے نیو ٹیب پیج میں دو نئے شارٹ کٹس شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بٹن سرچ گوگل فیلڈ کے نیچے نظر آئیں گے، جن میں سے ایک اے آئی موڈ کے لیے اور دوسرا انکوگنیٹو موڈ کے لیے ہے۔
ان تبدیلیوں کے بعد انکوگنیٹو موڈ تک رسائی پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گئی ہے اور صارفین کو اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوسری جانب، گوگل ڈاٹ کام اے آئی موڈ کے بٹن پر کلک کرنے سے صارف براہ راست گوگل سرچ کے اے آئی فیچر تک پہنچ جائے گا۔
یہ اپڈیٹ ستمبر 2025 میں گوگل کے اعلان کے بعد کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ کروم کو 2008 میں متعارف کرائے جانے کے بعد پہلی بار مکمل ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ سب سے نمایاں تبدیلی اے آئی موڈ کا اضافہ ہے، جو اب گوگل ایڈریس بار کا حصہ بھی ہے۔
اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین مختصر سرچ الفاظ کے بجائے طویل سوالات ٹائپ کر سکیں گے اور پیج چھوڑے بغیر ہی جواب حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر ویب پیج پر موجود مواد کے حوالے سے بھی کافی مفید ثابت ہوگا۔
یہ اپڈیٹ کروم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سرچ اور پرائیویسی کے تجربے کو زیادہ آسان اور تیز بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے ا ئی کے لیے

پڑھیں:

امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا

پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر فنکار اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی مناتے بھی ہیں تو انہیں لباس کے انتخاب میں اخلاقی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کو ہدایت کی دعا دی جبکہ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں؟” امر خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تاحال زیرِ بحث ہیں اور مداحوں میں شدید ردِعمل پیدا کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا
  • بنیادی سہولیات سے محروم شہر کراچی کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے، فہیم خان
  • گوگل نے نیا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کرلیا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں انقلاب بپا کرنے کا اعلان
  • گوگل کروم کے حریف کے طور پر چیٹ جی پی ٹی اٹلس براؤزر پیش
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کیلئے اچھی خبر
  • کسانوں کو سہولیات دینے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ  کی بحث شروع
  • محض ایک ٹوئٹ نے گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا، مگر کیسے؟
  • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست
  • اوپن اے آئی نے ویب براؤزر متعارف کرادیا، گوگل کروم کے لیے خطرے کی گھنٹی؟