data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے۔

اس بڑے ایونٹ میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، ترکیہ، برطانیہ، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تین روزہ یہ نمائش تقریباً 150 ملین امریکی ڈالرز کے کاروباری حجم کا باعث بنے گی، جو پاکستان میں صحت کی صنعت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہوگی۔

نمائش کے دوران  مستقبل کے اسپتال اور  ڈیجیٹل ہیلتھ کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز اور سیشنز منعقد ہوں گے، جہاں عالمی ماہرین اپنی تحقیق، ایجادات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالیں گے۔ ان موضوعات کا بنیادی مقصد صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانا اور مریضوں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

ایونٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ  یہ پلیٹ فارم پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے، اسپتالوں میں جدید آلات کے استعمال اور مریضوں کے بوجھ میں کمی کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ ایشیا 2025 کے ذریعے پاکستان صحت کے شعبے میں ایک نئے انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی، تحقیق اور سرمایہ کاری ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر پائیدار نظام تشکیل دیں گے۔

ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ہونے والی اس نمائش کو نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے کے ممالک کے لیے بھی صحت کے میدان میں تعاون، سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صحت کے رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ برقرار رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے حوالے سے تمام معاملات پر تقریباً اتفاق رائے ہوچکا ہے اور حتمی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کی کمپنی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع
  • ٹیرف اور قرضے دنیا کے بیشتر ممالک کی ترقی میں رکاوٹ، ریبیکا گرینسپین
  • اہل کراچی !اجتماع عام ’’بدلو نظام ظلم ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں، منعم ظفر خان
  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
  • پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا
  • سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد، ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے
  • پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم 2026 کی میزبانی جیت لی