ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے بعد قومی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ شام 8 بج کر 6 منٹ پر منسوخ کردیا گیا کیونکہ آؤٹ فیلڈ پانی میں ڈوب چکا تھا اور امپائرز نے بروقت دوبارہ کھیل ممکن نہ ہونے کے باعث کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش پر برتری حاصل کرلی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم 7 میں سے 3 میچ بارش کی نذر ہونے کے باوجود کوئی میچ نہ جیت سکی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ
پیشگوئی کے مطابق دن بھر بارش متوقع تھی، جس کے باعث ٹاس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے ہوا۔ میچ کو 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، لیکن صرف 4.
مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیمیں ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچوں کے منسوخ ہونے سے متاثر ہوئیں، جس پر شائقین اور کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پاکستان خواتین ورلڈ کپ سری لنکا کرکٹ کولمبوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان خواتین ورلڈ کپ سری لنکا کرکٹ کولمبو سری لنکا ورلڈ کپ کے باعث
پڑھیں:
سری لنکا میں رواں سال ہونے والی ایل پی ایل 2025 ملتوی کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: سری لنکا نے رواں سال ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ ایل پی ایل ملتوی کر دی۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔یہ فیصلہ ورلڈکپ کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، ایل پی ایل 2025 کسی اور مناسب ونڈو میں کرائی جائے گی۔ایل پی ایل 2025 کا انعقاد ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہونا طے پایا تھا۔
آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ورلڈکپ کے لیے تمام وینیوز زبردست حالت میں ہونے لازمی ہوتے ہیں، لیگ ملتوی کرنے کے فیصلے سے گراؤنڈز انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے مدد ملے گی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا جا سکے۔
شائقین کے لیے اسٹینڈز کو جدید سہولیات سے آراستہ اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور ٹریننگ ایریاز کو بہتر کیا جائے گا۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق اس وقت 3 وینیوز پر تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ کولمبو اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈکپ کے میچز کی وجہ سے ترقیاتی کام روکا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئندہ برس فروری مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔