جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو 150 رنز سے ہرایا، ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویمنز ورلڈکپ کا 22واں میچ کولمبو کے میدان میں پاکستان ٹیم کے لیے مایوس کن اختتام بن گیا۔
بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرین شرٹس کو 150 رنز سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ سفر ختم کردیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔
پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولوراڈٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔
ماریزان کیپ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ بیٹنگ میں 68 رنز بنانے کے بعد باؤلنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے 5 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سُن لوئس بھی 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی بولنگ میں نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان فاطمہ ثنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،تاہم بیٹنگ کے میدان میں قومی ٹیم بے بس نظر آئی۔ سدرہ نواز 22، نتالیہ پرویز 20 اور سدرہ امین 13 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھا سکیں، مگر باقی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔
بارش کے باعث میچ کئی بار رکااور جب کھیل دوبارہ ممکن نہ رہا تو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے مطابق جنوبی افریقا کو 150 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔
یہ شکست پاکستان ویمنز کے لیے ٹورنامنٹ کا اختتام ثابت ہوئی، جہاں ٹیم نہ صرف تجربے بلکہ تسلسل کی کمی کا شکار نظر آئی۔ ماہرین کے مطابق بہتر بیٹنگ پلان اور ٹاپ آرڈر میں استحکام کے بغیر عالمی سطح پر کامیابی ممکن نہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے اگرچہ ٹیم کی کوششوں کو سراہا، مگر مایوسی صاف دکھائی دی۔ اب ٹیم کو اگلے ایونٹس سے قبل اپنی خامیوں پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا تاکہ آنے والے ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی دکھا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :