ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے متعلق بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔ پاکستان کو سات گروپ میچز میں چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین میچز بارش کی نذر ہو گئے۔
جمعہ کے روز پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی لیکن4 اعشاریہ 2 اوورز میں جب پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے18 رنز تھا تو بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔
منیبہ علی7 اور عمیمہ سہیل 9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔
پاکستان ویمنز نے ٹورنامنٹ میں تین پوائنٹس حاصل کیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے شہریوں، مسافروں اور مقامی آبادی کو خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چمن میں کم از کم 4، ژوب میں 3، سبی میں 9، تربت میں 14، اور نوکنڈی میں 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی خنکی بڑھ گئی ہے اور گوادر میں درجہ حرارت 18 جبکہ جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ محکمے نے مسافروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ پہاڑی راستوں پر سفر کرتے وقت موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔