وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ خانیوال، لیگی رہنما عرفان احمد ڈاھا کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خانیوال آمد، مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کی تعزیت کیلئے ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے ملاقات کی، وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے اہم رکن، سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا، مسلم لیگ ن مرحوم حاجی عرفان خان ڈاھا کی عوام اور پارٹی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو اور عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو، معاون خصوصی طلحہ برکی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کے شہباز شریف
پڑھیں:
مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ شہباز شر یف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-19
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ پیش پیش رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان آلسعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل ورلڈ مسلم لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔