لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی اخبار 'گارڈین ، نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق   وہاں میزبان ٹرمپ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور تل ابیب سے روانگی سے قبل انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اُن کے دولت مند مہمان جا چکے ہوں گے اور شاید صرف دو غریب ملک رہ جائیں گے۔شرم الشیخ میں سب سے پہلے اسٹیج پر آنے والے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان تھے۔ مسکراتے ہوئے ٹرمپ نے اُن کے ’’خوبصورت جوتوں‘‘ کی تعریف کی اور انگلی سے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’بہت سارا کیش، نقدی کے انبار۔پھر برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی باری آئی۔ ٹرمپ نے پوچھا: ’’برطانیہ کا نمائندہ کہاں ہے؟‘‘اسٹارمر نے ہاتھ اٹھایا: ’’ہمیشہ کی طرح آپ کے پیچھے۔‘‘ٹرمپ نے اُنہیں بلایا، مگر بولنے کا موقع دینے کے بجائے صرف شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’اب آپ اپنے قدرتی مقام پر واپس جائیں — عظیم انسان کے پیچھے سائے میں۔‘‘ایک اور یورپی رہنما جنہیں دھچکا لگا، وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون تھے۔ٹرمپ حیران ہوئے کہ میکرون اسٹیج پر اُن کے پیچھے کھڑے ہونے کے بجائے ناظرین میں اُن کے سامنے بیٹھے ہیں۔ٹرمپ نے کہا: ’’یقین نہیں آتا، آج آپ نے لو-کی اپروچ اختیار کی ہے۔ میں نے سوچا تھا آپ ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہوں گے۔‘

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات

گارڈین کے مطابق وہ واحد شخص جو میزبان کو سنبھالنا جانتا دکھائی دے رہا تھا، وہ پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف تھے۔شہباز شریف نے ٹرمپ کی اتنی زیادہ تعریف کی کہ ٹرمپ خود آگے بڑھے تاکہ ان کی تقریر کا متن دیکھ سکیں، مگر شریف نے انہیں نرمی مگر مضبوطی سے پیچھے ہٹا دیا اور اپنی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔شہباز شریف نے کہابھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اگر اُن اور اُن کی شاندار ٹیم کی مداخلت ان نازک چار دنوں میں نہ ہوتی، تو ایک تباہ کن جنگ چھڑ سکتی تھی۔کون زندہ بچتا کہ کہانی سناتا؟تاریخ نے اُن کے نام کو سنہری حروف میں امر کر دیا ہے۔خدا آپ کو برکت دے اور لمبی عمر عطا کرے تاکہ آپ اسی جذبے سے اپنی قوم اور ملک کی خدمت جاری رکھ سکیں۔”

ماحول دوست وژن، پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان بدلنے لگا 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری