غزہ امن معاہدہ،20اسرائیلی یرغمالی رہا، 1700فلسطینی بھی غزہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
غزہ امن معاہدہ،20اسرائیلی یرغمالی رہا، 1700فلسطینی بھی غزہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
خان یونس (سب نیوز) فلسطینی تنظیم حماس نے 20اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی)کے حوالے کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور مغربی کنارے کے شہر رام اللہ درجنوں فلسطینی قیدی پہنچائے جاچکے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل نے حماس کی جانب سے 7 یرغمالیوں کو رہا کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس کی قید سے رہائی پانے والے یرغمالی ان کے پاس پہنچ چکے ہیں، جو اسرائیل واپس پہنچنے کے بعد ابتدائی طبی تشخیص کے عمل سے گزریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مرحلہ وار تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا۔ پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق رہائی پانے والوں میں متان اینگریسٹ، ایتان مور، گلی برمن، زیو برمن، عمری میران، ایلون اوہیل اور گائے گلبوا دلال شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہا کیے گئے اسرائیلیوں کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا، غزہ میں 738 دن قید رہنے کے بعد ماتان، گالی، زیو، الون، ایتان، عمری اور گائے اپنے گھر واپس آرہے ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا عمل صبح سے شروع کیا گیا، تاہم اسرائیلی حکام نے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام یرغمالیوں کی لاشیں آج واپس نہیں مل سکیں گی۔
ادھر غزہ میں جنگ بندی کے بعد ملبے تلے دبے فلسطینیوں کی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 124 لاشیں ملبے سے برآمد ہوئیں، جس کے بعد مجموعی شہدا کی تعداد 67 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 66 ہو گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں سے اب بھی انسانی باقیات برآمد ہو رہی ہیں۔ امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر کھدائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اب بھی سیکڑوں لاپتہ افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے
اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے اسرائیل کے حوالے کر دیا، جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیل نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں حماس 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی
رہا شدہ فلسطینی قیدیوں کو لانے والی متعدد بسیں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں افراد نے ’اللہ اکبر‘ کے نعروں اور جوش و خروش کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل حماس یرغمالی