فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ مصر: اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اور یہ اشتراک خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جامعۃ الازہر میں شیخ الازہر، شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی دی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب منظم اور روایتی عسکری وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنایا گیا جبکہ سات جدید طیارے بھی مار گرائے گئے۔