فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قاہرہ میں شیخ الازہر سے ملاقات، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الازہر الشریف میں شیخ الازہر شیخ احمد الطیب، سے ملاقات میں عالمِ اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز، بالخصوص انتہا پسندی اور مذہب کی منفی تشریحات کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شیخ الازہر نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، رواداری اور اعتدال کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن، احترامِ انسانیت اور اعتدال کا دین ہے، اس کی غلط تشریحات اور انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے کے لیے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
Field Marshal Syed #AsimMunir, Chief of Army Staff is currently on an official visit to the Arab Republic of #Egypt.
The visit is aimed at enhancing military cooperation and defence collaboration between the two brotherly countries.#ispr pic.twitter.com/AlGyFqNvrt
— Salman Ali Awan (@salmanaliawan) October 23, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، اسلام کے حقیقی پیغام یعنی امن، برداشت اور بھائی چارے کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دورے کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصری وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مصر ایک برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں اقوام کے عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو وزارتِ دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے یادگارِ نامعلوم سپاہی اور مصر کے سابق صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاصم منیر فیلڈ مارشل مصر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل عاصم منیر ا ئی ایس پی ا ر کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔