پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

قاہرہ (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور اس کے علاوہ شیخ احمد الطیب امام اعظم جامعہ الازہر سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر امام اعظم نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امن و استحکام کے فروغ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مددگار ثابت ہوگا دفاعی تعاون کے درمیان

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار