پاک-مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
CAIRO:
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور اس کے علاوہ شیخ احمد الطیب امام اعظم جامعہ الازہر سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دفاعی تعاون
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش
جی ایچ کیو میں "چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر" کی تقریب منعقد ہوئی۔
پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک تھے۔
اعزازی دستے کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔