پاک مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوارجنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہیں۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو وزارتِ دفاع مصر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے یادگارِ نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
بعد ازاں انہوں نے جامعہ الازہر کے امامِ اعظم شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جس میں مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کا یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دفاعی تعاون کے درمیان مصر کے
پڑھیں:
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، فضائی دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
رومانیہ کے سرکاری دورے پر گئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ کے ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں فضائی عملے کے تبادلے، تربیت کے فروغ اور فضائی دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی سطح پر مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگرامز، خطے کی سلامتی اور عالمی امن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رومانین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور عراق کی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے اقدامات اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بھی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت میں شراکت داری کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف کا یہ دورہ پاک رومانیہ فوجی تعلقات میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن، ترقی اور دفاعی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ