ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، وزیراعظم سے ائیر چیف کی ملاقات
ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ ائیر چیف
پڑھیں:
اسلام آباد میں بائنینس کی اعلیٰ قیادت کی اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں
کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے عالمی ادارے بائنینس کی اعلیٰ قیادت، بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ، نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹ ریگولیشن کے حوالے سے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے، جسے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اجلاس کے دوران پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کے ڈھانچے، کردار اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔
حکام کے مطابق بائنینس کا یہ دورہ پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں اور جدید مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے نئے مواقع کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔