پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اور پولینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دونوں ملک باہمی احترام اور مساوی شراکت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پریس کانفرنس میں میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی و عالمی امور پر اشتراکِ عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received the Deputy Prime Minister & Foreign Minister of Poland H.

E. Radosław Sikorski @sikorskiradek at the Ministry of Foreign Affairs.

The two leaders held a tête-à-tête meeting and exchanged… pic.twitter.com/OlKaBF1h2e

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2025

پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ اس ملاقات کا مقصد اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شراکت داری کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر توانائی، انفراسٹرکچر، اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ملک باہمی احترام اور مساوی شراکت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعلقات کو

پڑھیں:

پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔

پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ان کےلیے یہ خطہ اجنبی نہیں ہے۔

پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دوسری جنگ عظیم میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادشتوں پر بات ہوئی۔ رادوسواف شکورسکی کا دورہ پاک پولش تعلقات میں بہتری کے لیے سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتنہ الخوارج کے پاکستان پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: نائب وزیراعظم پولینڈ

پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم پولینڈ رادوسواف شکورسکی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن چاہتے ہیں، پولینڈ مستحکم اور پُرامن جنوبی ایشیا کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم
  • پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار
  • سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
  • ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے؛ عبدالعلیم خان
  • اسحاق ڈار ، سعودی ہم منصب کاٹیل فونک رابطہ : خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کی توثیق 
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات چیت
  • اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب کا فون‘ پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں