انگلینڈ کا بھارت کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا لارڈز کے میدان میں آغاز ہوگیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟
پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹس کی پیشگوئی کے مطابق اس میچ میں میزبان ٹیم کے جیتنے کے امکانات 53 فیصد اور بھارت کے 34 فیصد ہیں جبکہ مقابلہ برابر رہنے کے امکانات 13 فیصد ہیں۔
مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟
انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے بالترتیب 18 اور 23 رنز بنائے اور دونوں ہی کمار ریڈی کی گیندوں پر وکٹ کیپر رشب پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک ٹیسٹ جیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ بھارت تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ بھارت ٹیسٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارت تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ بھارت ٹیسٹ
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔