بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کی سرزمین پر تاریخی فتح
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔
گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔
انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز شفیعہ ورما اور اسمرتی مندھانا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 4 اوورز میں ہی 9 چوکے لگا دیے۔ اوپننگ جوڑی نے سات اوورز میں 56 رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھ دی۔
بھارت ٹیم نے 17 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیم نے
پڑھیں:
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ہوا اِن اور کون آؤٹ ؟
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں شامل 16 میں سے کچھ کھلاڑیوں کو باہر کر کے دیگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔
5 کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی اور حارث روف کو باہر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ 4 کرکٹرز سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز شامل کیے گئِے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں جو 16 ارکان تھے، اب 15 رکنی ٹیم منتخب کی گئی ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑی آج (منگل) کو رپورٹ کریں گے۔
تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکہ کیلئے روانہ ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست کھیلی جائے گی، بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں منعقد ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم