شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات پر ہفتے کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کے حساس ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دوران تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقے میں دشمن عناصر کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بروقت نظر رکھی گئی اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، جس سے ممکنہ تباہی کے کئی منصوبے ناکام بنادیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خضدار: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں بڑے آپریشن کے دوران ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ آپریشن کے دوران 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشت گرد بھی زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق فتنۃ الہندوستان مسلسل ناکامیوں کا شکار ہے، جبکہ خضدار کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا، پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
سیکورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ’فتنہِ الہندوستان‘ کے دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن تیز رفتار انداز میں جاری رکھا جائے گا اور ملک کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان