عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق
ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا جسے موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے انجام دیا، حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
anp maulana khanzeb اے این پی عوامی نیشنل پارٹی مولانا خانزیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے این پی عوامی نیشنل پارٹی مولانا خانزیب
پڑھیں:
باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، اے این پی کے رہنما قتل
باجوڑ میں پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا، انہیں شدید زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوران علاج فائرنگ سے زخمی مولانا خان زیب دم توڑ گئے، ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مولانا خان زیب کے علاوہ ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا جب کہ تین دیگر شہری زخمی ہیں۔
مولانا خان زیب نے جنرل الیکشن 2024 میں این اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور 12 ہزار ووٹ لئے تھے۔