data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں بدامنی، بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، علمائے کرام، مشران اور عمائدین نے 13 جولائی کو ’امن پاسون‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا اور  مولانا خان زیب امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، مولانا خان زیب اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا خان زیب اے این پی

پڑھیں:

ہنگو میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد خان کے مطابق، پولیس افسران کربوغہ میں امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد دوآبہ واپس آ رہے تھے کہ راستے میں روڈ کنارے نصب بم سے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال دوآبہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ایک ہی قافلے میں سفر کر رہے تھے جب دھماکا پیش آیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ایس پی آپریشنز زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایس پی زبیر اور 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیس حملہ ہنگو

متعلقہ مضامین

  • ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • ہنگو میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی
  • ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق