رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور لیگی وفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کی۔مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی شامل تھے۔جے یو آئی کے وفد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عطا الرحمن اور مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل اور خیبرپختونخوا میں سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔