Jang News:
2025-07-04@14:43:53 GMT

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

— فائل فوٹو 

مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ملک میں حالیہ بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 30 بچے، 20 مرد اور 13 خواتین اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 113 افراد زخمی ہوئے۔

قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جب کہ 76 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، چکوال، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بھکر میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور گرم اور نمی سے بھرپور رہے گا، البتہ موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان
  • ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان
  • 6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج تا 5 جولائی بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کر دیا
  • لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
  • ملک میں حالیہ بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی
  • محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا