data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے واش پروگرام (WASH) پروگرام اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے مابین2واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔ فلٹریشن پلانٹس ملت پارک اور گول مارکیٹ ناظم آباد میں نصب کیے جائیں گے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے ڈائریکٹر پارکس آصف حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کیے۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالا سلام سمیت دیگر موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کراچی کے شہریوں کا ایک سنگین مسئلہ ہے جو نہ صرف صحت عامہ پر اثر انداز ہو رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کی جڑ ہے۔ الخدمت کا عزم ہے کہ ہم اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر زیادہ سے زیادہ افراد تک صاف پانی پہنچائیں۔ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت مند اور محفوظ پانی میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں الخدمت کے 69واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریشنل ہیں اور یہ پلانٹس شہریوں صاف اور عالمی معیار کا پانی ارزاں نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں ۔چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ الخدمت ایک مثالی فلاحی ادارہ ہے جو بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ ناظم آباد کے مکینوں کے لیے صاف پینے کے پانی کی دستیابی ایک دیرینہ مسئلہ تھا اور اس منصوبے سے یہ ضرورت بڑی حد تک پوری ہو گی۔ہم الخدمت کے ساتھ اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت دستیاب ہو ۔ انہوں2 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے معاہدے پر الخدمت کا شکریہ ادا کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلٹریشن پلانٹس الخدمت کراچی

پڑھیں:

نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں: مرتضیٰ وہاب

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کےلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔

کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی، ضعیف افراد کے لیے شیلٹر ہوم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر یہاں زیرِ زمین پانی موجود ہے تو اپنی طرف سے آر او پلانٹ لگوا کر دوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 اگست کو حب کینال مکمل ہو جائے گی تو شہر کو پانی کی فراہمی بہتر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تیزرفتار بس اور واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کوٹری صنعتی زون کا فضلہ ملے پانی کی کراچی سپلائی کا انکشاف
  • نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں: مرتضیٰ وہاب
  • ٹرینوں میں نئے اے سی پلانٹس کی تنصیب شروع
  • کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے: روسی قونصل جنرل
  • الخدمت کا حیدرآبادمیں بھی ایمبولینس سروس کاآغاز
  • عزیر آباد بلاک 2پانچ ماہ سے پانی سے محروم ، مکین سراپا احتجاج
  • کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق