2025-07-10@16:26:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1836
«سر کرنے والی»:
کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمے میں ایس بی سی اے میں سال 2022 سے 2025 تک تعینات 6 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 3 بلڈنگ انسپکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے، ایک ڈائریکٹر کے علاوہ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمے کے مطابق ایس بی سی اے کے افسران اور عملے نے غفلت اور لاپروائی برتی ہے۔عمارت گرنے کے مقدمے کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، مقدمہ کے مطابق گرنے والی عمارت کا پلاٹ 527.3 گز کا ہے، 1986میں گراؤنڈ پلس فائیو عمارت تعمیر کی گئی، 2022 میں عمارت کی خستہ حالی سے متعلق ایس بی سی اے افسران اور عملے کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 300 کلومیٹر رینج والی ای وی (الیکٹرک وہیکل) کی پیداوار اور اسمبلنگ شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے اُس پہلے معاہدے کا تسلسل ہے جو ایکو-گرین موٹرز لمیٹڈ (EGML) کے ساتھ 200 کلومیٹر رینج کی ای وی کی تیاری کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ خوشخبری کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ایک رسمی اطلاع میں دی۔ نوٹس کے مطابق، دیوان فاروق موٹرز اب صرف 200 کلومیٹر کی رینج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے اب 300 کلومیٹر تک سفر کرنے والی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کر دی...

لیاری میں غیر محفوظ عمارتیں خالی کروالی گئیں، متاثرہ خاندانوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، شرجیل میمن
شرجیل میمن : فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، ایک کو گرانے کا کام جاری ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کو 15دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20...
امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد اینویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے،تہہ خانہ میں متاثرہ دکانوں کے تاجران اپنا مال نکال رہے ہیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 25 فائر گاڑیوں اور دو اسنارکلز کا استعال کیا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئررہنماشیخ فیاض کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے۔دھویں سے کمپیوٹرز...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔ پاکستان کے قدرتی حسن کی آگاہی کے لیے ان کی کامیابی اور عزم کے اعتراف میں، وزیر...
وزیراعظم شہباز شریف سے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو...
لندن (اوصاف نیوز)یورپ کے 12 بڑے شہروں میں شدید گرمی کی لہر کے دوران صرف 10 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ ان 2,300 اموات میں سے 1,500 براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں جن میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بڑے شہروں میں ہونے والی ہلاکتیں اس لیے بھی ہوئیں کیونکہ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں اور گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ امپیریل کالج لندن کے محقق بین...
لندن : برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا بدترین اسکینڈل، جس میں 900 سے زائد بے گناہ ملازمین کو مجرم بنا دیا گیا، آخر کار ایک سرکاری انکوائری کے ذریعے پوری شدت کے ساتھ بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس اسکینڈل کو ’ہورائزن اسکینڈل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا تعلق پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم میں موجود ایسی سنگین خرابیوں سے ہے جنہوں نے لاکھوں پاؤنڈ کے فرضی مالی خسارے ظاہر کیے۔ یہ خرابی جاپانی کمپنی فوجتسو کے بنائے گئے ہورائزن سافٹ ویئر میں تھی، جو 1999 سے برطانیہ بھر میں استعمال ہو رہا تھا۔ کئی پوسٹ ماسٹرز نے مالی عدم توازن کی شکایت کی تو بجائے ان کی بات سنی جائے، انہیں مجرم قرار دے کر...
فائل فوٹو ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
امریکی کانگریس کی رکن مارجرے ٹیلر گرین نے اسرائیل کو امریکی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین نے کہا کہ وہ دفاعی بجٹ میں ایسی ترامیم پیش کریں گی جن سے اسرائیل کو ملنے والے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد ختم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی امریکا سے ہر سال 3.4 ارب ڈالر حاصل کر رہا ہے، اور وہ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جسے مزید امداد کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات، پینٹاگون کا دورہ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ...
پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کے مطابق آج 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی مکمل رقم کے ریفنڈ کے لیے قریبی ریلوے دفاتر سے رجوع کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے بدھ کے روز کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا...
گورنرسندھ کی ہدایت پر لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کے اطراف خالی کرائی گئیں عمارتوں کے مکینوں کو راشن بیگز اور کھانا فراہم کردیا گیا۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو بھی راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کے ساتھ ہوں۔ اس کے علاوہ گورنر ہاؤس میں لیاری کے متاثرین کی مدد کیلیے ” لیاری متاثرین سیل“ قائم کردیا گیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس سیل کے ذریعے لیاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلپائن کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے سولو سے تعلق رکھنے والی روزماواتی ریمو دیگر مسلم خواتین کے لیے مشعل راہ بن گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرنل روزماواتی ریمو فلپائن کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ ہیں، جنہوں نے 2,000 گھنٹوں سے زائد فضا میں گزارے۔ اس دوران انہوں نے متعدد سرچ اینڈ ریسکیو، امدادی، بحالی اور اسکائی ڈائیونگ مشنز میں حصہ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔روایتی خاندان سے تعلق رکھنے والی روزماواتی نے کچھ مختلف کرنے کی ٹھانی اور 1998 میں فلپائن ایئر فورس میں شمولیت اختیار کر کے پہلی مسلم خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کے اعتراف میں فلپائنی حکومت نے حال ہی میں انہیں...
سندھ حکومت کی جانب سے اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہمی اورگاڑیوں پر لگی رجسٹریشن نمبر کی تختیاں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سماجی کارکن اور کراچی نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہیں جبکہ پرانی نمبر پلیٹس...
سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں لیاری میں گرنے والی عمارت پر بات ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی آج رات تک رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بلائے گئے اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، کمیٹی نے پہلی بار اس علاقے کا دورہ کیا۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جو عمارت گری اس کا نمبر کوئی اور تھا، گرنے والی عمارت 40، 50 سال پہلے بنائی گئی تھی۔
کراچی نوجوانان پارٹی کے چیئرمین فیضان حسین نے ایکسائز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ شہر میں تو ایسی نمبر پلیٹ فروخت ہو رہی ہیں اور وہاں پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا...
سٹی 42: سکیورٹی خدشات،ایف سی حکام کی ہدایات پرکوئٹہ جانیوالی ٹرین منسوخ کردی گئی ذرائع کے مطبق آج پشاورسےبراستہ لاہورکوئٹہ جانےوالی ٹرین کومنسوخ کیاگیا،کوئٹہ سےبراستہ لاہورپشاورجانیوالی ٹرین بھی آپریٹ نہیں کی جائیگی،ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی ایک دن کے لیےکی گئی ہے،سکیورٹی اداروں کی ہدایات پرٹرین سروس ایک دن کیلئےمعطل کی گئی
کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جبکہ فیضان حسین کو فی الفور...
یورپ کے 12 بڑے شہروں میں شدید گرمی کی لہر کے دوران صرف 10 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ ان 2,300 اموات میں سے 1,500 براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں جن میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بڑے شہروں میں ہونے والی ہلاکتیں اس لیے بھی ہوئیں کیونکہ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں اور گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ امپیریل کالج لندن کے محقق بین کلارک کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے درجہ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے پارٹی میں شامل ہونے والی ثمر ہارون بلور کو قومی اسمبلی کی رکن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نشست ثمربلور کو جبکہ دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات یاد رہے کہ ثمر بلور کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے...
عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور نے قوم پرست جماعت اے این پی سے کئی دہائیوں پر محیط ساتھ توڑ کر پارٹی چھوڑ دی ہے اور وفاق میں حکمران ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ثمر ہارون بلور نے خود اے این پی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ثمر ہارون بلور نے خاندانی جماعت کیوں چھوڑی؟ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بلور خاندان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اگرچہ سیاست سے کنارہ کشی کا...
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے...

بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت، ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج کے خطرات، اور ملکی جوہری پروگرام کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ایک مستقل پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، جس کا بنیادی ہدف پاکستان کی سلامتی اور خصوصاً بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ ماہ وزیرستان میں پیش آنے والے بم دھماکے کے تناظر میں دیا گیا، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے...
اداکارہ حمیرہ اصغر کی اچانک موت اور گھر سے ایک ماہ پرانی لاش ملنے پر شوبز انڈسٹری میں افسوس اور دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کی ساتھی اداکارہ امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موجود دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ امر خان نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو اولین ترجیح دیں، خود پر مہربان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ساتھ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی تاہم اس کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما اور شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا۔ شیخہ اسما نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نانگا پربت کو ’ قاتل پہاڑ ’ بھی کہا جاتا ہے، 8126 میٹر بلند یہ چوٹی شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث دنیا کی خطرناک ترین چڑھائیوں میں شمار ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے شیخہ اسما کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ’ مجھے خوشی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان میں پہاڑوں اور سیاحت کے شعبے کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عزت مآب شیخہ اسماء کو پاکستان کی سیاحت اور بلند و بالا پہاڑوں کے فروغ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے شہزادی شیخہ اسماء کو نانگا پربت کی حالیہ کامیاب سرکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ واقعی قابلِ فخر اور متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہزادی کی یہ کامیابی نہ صرف ہمت، عزم اور حوصلے کی علامت ہے بلکہ یہ پاکستان...
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی میسجنگ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ بِٹ چیٹ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین کو میوزک فیسٹیول یا مظاہروں کے دوران باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر موبائل سروس محدود یا بند ہوتی ہے۔ بلیو ٹوتھ کی رینج عموماً 100 میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ البتہ، بِٹ چیٹ اس تکنیکی کمزوری کو بلیو ٹوتھ میش نیٹورک کا استعمال کرتے ہوئے پورا کرتی ہے، جو کہ علاقے میں موجود دیگر افراد کے ذریعے میسج کو آگے بڑھاتا ہے۔ ایپ کے وائٹ پیپر کے مطابق یہ سروس...
وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا سرکرنے والے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا ہے۔ شیخہ اسما الثانی کی جانب سے نانگا پربت سرکیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ’میں نہایت مسرت کے ساتھ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا وزیراعظم نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کے کارنامے پر شیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، اُن کی یہ کامیابی ہمت، عزم اور استقامت کا بھرپور پیغام دیتی...
کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔ یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے...
مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی سے سیاہ شیشے اتار دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی سے بھی سیاہ پیپرز اتار دیے گئے۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق یہ کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈی ایس پی مبشر اعوان کی سربراہی میں کی گئی۔ انہوں نے ناکے پر نگرانی کے دوران سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں، جن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔ ڈولفن فورس کے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی شہر بھر...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے گرین ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ غیر ملکی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی ہراساں اور نازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا، خاتون نے نازیبا حرکات کی ویڈیو پولیس کے حوالے کی جس کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم نے حنا پرویز بٹ کو ملزم کی گرفتاری اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ غیر ملکی خاتون سے ملاقات کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی عزت و وقار کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
—فائل فوٹو حادثات کے پیش نظر کراچی میں انتہائی خستہ 51 عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیں۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کےلیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، کچھ خاندانوں کو عارضی رہائش دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے اطراف موجود ناقابل رہائش عمارتوں کو گرانا شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے لیاری حادثہ، شہر میں مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سربراہ ایس بی سی اے معطل کراچی میں انتہائی خطرناک عمارتیں گرائی جائیں گی، ابتدائی پلان تیار واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ میں ایک تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاو¿ں کے باہر تالاب میں گرگئی تھیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جب کہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک مسافر خاتون کے سامان سے طلائی زیورات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ائرپورٹ سیکورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسافر گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ انہوں نے ائرپورٹ پر اپنا سامان چیک ان کیا تھا۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جب انہوں نے اپنا سامان کھول کر چیک کیا تو اس میں سے ان کی طلائی جیولری غائب پائی گئی۔ خاتون نے فوری طور پر...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔شیخہ اسما نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شیخہ اسما کا یہ کارنامہ اْن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسما...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مریم نواز نے جنید صفدر کے ساتھ سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: ای چالان میں سینچری کرنے والے کار ڈرائیور پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا؟ واضح رہے کہ جنید صفدر...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 4 روز قبل گرنے والی عمارت سے ملحق دیگر عمارتوں کے مختلف حصے گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرائی جانے والی ملحق عمارتوں سے سامان نکالنے کیلئے مکینوں کو بلایا جا رہا ہے، سامان نکالے جانے کے بعد عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔ ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم کی...
میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی “ڈیتھ کیپ مشرومز” شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی،...
میلبرن: آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی "ڈیتھ کیپ مشرومز" شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جن میں...
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ...
کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر نے گولڈ جیولری غائب ہونے کی شکایت کی، خاتون مسافرگذشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ روانہ ہوئی تھیں۔ خاتون نے کہا کہ جب کوئٹہ پہنچی تو چیک کرنے پر اس کی گولڈ جیولری غائب تھی۔ ذرائع نے کہا کہ خاتون مسافر کی شکایت پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
بغداد(اوصاف نیوز) شمالی عراق میں غاروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے 5 ترک فوجی ہلاک ہو گئے، وزارتِ دفاع نے مزید واضح کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکیہ اور کردوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ قبل ازیں پی کے کے عسکریت پسند گروپ عشروں سے جاری اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے پر راضی ہو گیا تھا۔اس تنازعے میں 40,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو 1984 میں شروع ہوا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی کی باقیات کی تلاش جاری تھی۔ اسے کرد عسکریت پسندوں نے مئی 2022 میں علاقے میں گولی مار کر ہلاک...
پاکستان کے سینئر اداکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200...
لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ...
اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب کا کہنا ہے کہ کل سے لیاری کی تمام مخدوش عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے کہا کہ ضلع جنوبی میں 50 سے زائد مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خالی کروائی گئی عماعتوں کے رہائشی اپنے رشتے داروں کے پاس ہیں۔شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو متعارف کروانے سے قبل ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنی Pony.ai کے ساتھ ایمریٹس میں خود سے چلنے والی گاڑیوں کے پائلٹ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرائلز اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے ہیں جو کہ 2026 میں متعارف کروانے کے لیے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے کمرشل سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ تعاون دبئی کی سمارٹ سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد 2030 تک...
لندن(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے نواسے، ننھے عالیار کو اپنے نانا سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کا شاید ہی کوئی ایسا مداح ہو جو شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کو نہ جانتا ہو، ایک ماضی کے اسٹار رہ چکے ہیں، جب کہ دوسرے موجودہ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں، دونوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی سے ہوئی ہے، جس سے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘، کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Rania (@rania_official05) نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں...
کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
کراچی: کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک...
ریلوے ذرائع کےمطابق 125 اپ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور آ رہی تھی کہ بدوملہی قریب ایک بوگی کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 125 اپ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور آ رہی تھی کہ بدوملہی قریب ایک بوگی کے پہیے پٹری سے اتر گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرین آہستہ ہونے کے باعث حادثے سے محفوظ رہی جب کہ اس دوران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الجلابی الہجویری الغزنوی کے مزار المعرف داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب یہ دربار مکمل ہونے جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک خاص ٹیکنالوجی جو ملبے کے نیچے پھنسے انسان کے جسم کی معمولی سی حرکت کا بھی پتہ لگا لیتی ہے۔ناسا کی تیارکردہ اِس ٹیکنالوجی پر مبنی آلے کو ’’فائنڈر‘‘کہتے ہیں جو ایمرجنسی میں زندہ افراد کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ آلہ مائیکروویو ریڈار سینسرز کے ذریعے ملبے کے نیچے یا برفانی تودے میں دبے لوگوں کی سانس اور دل کی دھڑکن کو دور سے محسوس کرکے ان کی موجودگی کا پتا لگاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مل کر تیار کی تھی جو خاص طور پر عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی۔اس ٹیکنالوجی کو ہیٹی کے 2010 کے تباہ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ۔ محمد جنید انوار چوہدری نے واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے ۔ محرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانےکا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج ملبے سے 4 افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ملبے سے 10مرد،7 خواتین اور ایک بچےکی لاش نکالی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب...
تونسہ(نیوز ڈیسک) تونسہ میں پنجاب پولیس کا امن دشمنوں کے خلاف بڑا وار،تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کی، تونسہ میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کارروائی میں 8 دہشتگرد شدید زخمی ہوئے، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کارروائی کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی، فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے گئے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت حکمت عملی دہشتگردوں پر بھاری پڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو خدشہ ہے کہ ابھی بھی 6 سے 7 افراد ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ 20 گھنٹوں سے جاری امدادی سرگرمیوں میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تنگ گلیوں اور محدود جگہ کے باعث ہیوی مشینری کی رسائی میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام...
لاہور: شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جبکہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئےاور مسافروں نے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر قبضہ کر لیا۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔ سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی...
فائل فوٹو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو آج صبح کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کےلیے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔یاد...