میانوالی میں 15 ستمبر کو الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئیں۔
میانوالی میں 15 ستمبر کو الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ میانوالی کے عوام کو چند دن بعد جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، لاہور کے بعد اب پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جارہا ہے، الیکٹرک بسیں تمام متعلقہ اضلاع میں پہنچائی جا رہی ہیں۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ لاہور سے 27 الیکٹرک بسوں سے شروع ہونے والا منصوبہ ہر جگہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا، 1100 الیکٹرک بسوں سے لاکھوں لوگوں کو جدید، سستی اور بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں
پڑھیں:
ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن ہی اس مہلک مرض سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔