ایپل کا آئی فون ایئر کس خصوصیت کا حامل ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 17 کے ساتھ کمپنی کی جانب سے بنایا گیا اب تک کا سب سے مہین آئی فون بھی متعارف کرا دیا۔
آئی فون ایئر کے نام جانی جانے والی یہ ڈیوائس صرف ایپل کی مہین ڈیوائس ہی نہیں بلکہ اس میں بہتر ڈسپلے اور مضبوط ڈیزائن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
یہ ڈیوائس صرف 5.6 ملی میٹر چوڑی ہے اور اس سبب اس میں گزشتہ ڈیوائسز کے برعکس کیمرا کے لیے جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے ایپل نے کیلیفورنیا میں منگل کے روز منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت متعدد نئے پراڈکٹس متعارف کرائیں۔
کمپنی کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں ایک روشن اور اسکریچز کی زیادہ مزاحمت کرنے والی اسکرین ہوگی۔
اس کے علاوہ ڈیوائس میں ایک نئی A19 پروسیسر چپ ہوگی، جو تھری نینو میٹر (3nm) چپ میکنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جائے گی اور اس میں ڈیوائس پر مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے لیے بہتر صلاحیتیں ہیں۔
کمپنی نے ایونٹ میں اپنے ایئر پوڈز پرو وائرلیس ہیڈ فونز اور تازہ ترین اسمارٹ واچ میں بلڈ پریشر مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی فون
پڑھیں:
پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
—فائل فوٹووائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لیں گے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہو گی۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیمک میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی ہوگی، مختلف موضوعات پر لیکچرز ہوں گے، سمندری آلودگی ایک چیلنج ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کام کر رہی ہے، بزنس کمیونٹی سمندری تجارت کی طرف آئیں، سمندر میں ہمیں کچھ نہیں کرنا اللّٰہ پاک نے بہت کچھ عطا کیا ہے، سمندری آلودگی پر بہت عرصہ ہم نے اس سے آنکھیں بند رکھی جو غلطی تھی۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ دنیا کے تمام ریجنز کے ممالک کا نمائش میں شریک ہونا پائیمک کی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اور شپ یارڈ کی ضرورت ہے، ہم کراچی شپ یارڈ کے بعد کوئی اور شپ یارڈ نہیں بنا سکے ہیں۔ نئے شپ یارڈ کے منصوبے پر وفاقی وزیر بحری امور کام کر رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے ٹاسک فورس تیار کی ہے، یہ ایک چیلنج ہے جسے ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے چین کے ساتھ آئل اینڈ گیس کے سروے کے لیے معاہدہ کیا تھا، تین سروے ہوئے، پتہ چلا کہ مکران اور دیگر مقامات پر ذخائر پائے گئے ہیں۔ کل آخری دن تھا بولی کا، دنیا کے بڑے ممالک بولی دے رہے ہیں، پاکستان کے پاس تقریباً 16 بلین ڈالر کے ذخائر ہے۔