ایپل نے آئی فون 17 ایئر، نئے ایئرپوڈز اور واچ متعارف کرادیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ایپل نے گزشتہ روز اپنی سالانہ تقریب کے دوران نئی مصنوعات متعارف کرادی ہیں جن میں آئی فون 17 سیریز، نیا آئی فون 17 ایئر، ایئرپوڈز پرو 3 اور نئی واچز شامل ہیں۔ یہ ڈیوائسز 19 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
اس بار سب سے زیادہ توجہ آئی فون 17 ایئر پر رہی، جو اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایپل کا سب سے پتلا فون ”آئی فون 17 ایئر“ جس کی موٹائی صرف 5.
معمول کا آئی فون 17 اب 6.3 انچ بڑی اسکرین اور 120 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔ اس میں 48 میگا پکسل کا نیا کیمرہ اور بہتر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا اسٹارٹ بیس ماڈل 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔
آئی فون 17 پروپرو ماڈل کی قیمت 1,099 ڈالر(تقریبا 3 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں نئی ایلومینیم باڈی، طاقتور کیمرہ سسٹم اور بہتر کولنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے تاکہ ہیوی گیمز یا کام کے دوران فون زیادہ گرم نہ ہو۔ پرو میکس ماڈل میں 2 ٹیرا بائٹ تک اسٹوریج دستیاب ہوگی۔
ایئرپوڈز پرو 3
ایپل کے نئے ایئرپوڈز زیادہ بہتر نوئز کینسلیشن کے ساتھ آتے ہیں۔ ان میں دل کی دھڑکن چیک کرنے کا فیچر اور لائیو ٹرانسلیشن بھی شامل ہے۔ ایک چارج پر 8 گھنٹے چلتے ہیں۔ قیمت 249 ڈالر(71 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
ایپل واچ
ایپل نے نئی واچز بھی متعارف کرائی ہیں جن میں واچ سیریز 11 (399 ڈالر) تقریبا 1 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے، ایس ای 3 (249 ڈالر) 71 ہزار پاکستانی روپے اور الٹرا 3 (799 ڈالر) تقریبا 2 لاکھ 28 ہزار روپے شامل ہیں۔
نئی واچز میں بلڈ پریشر الرٹ اور سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔ تاہم بلڈ پریشر والا فیچر ابھی امریکی ادارے کی منظوری کا منتظر ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہزار پاکستانی روپے آئی فون 17 ایئر کے ساتھ
پڑھیں:
سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔
وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔
سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔
جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سدرہ امین 75 میچز میں 2099 رنز بناکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ندا ڈار نے 112 میچز میں 1690 رنز بنا رکھے ہیں۔