علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی خواتین کو اڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران شور شرابہ بھی ہوا تاہم صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا۔
علیمہ خان نے ردعمل میں کہا کہ ہمیں فکر نہیں کہ ہم پر کوئی حملے کر رہا ہے، ہمیں پہلے سے سب پتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خانم کی مبینہ ملاقات سے متعلق خبر کو جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے واضح کیا کہ نہ تو علیمہ خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کابینہ میں کسی نام کی سفارش یا اصرار کیا۔ ترجمان کے مطابق یہ خبر سراسر غلط معلومات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد گمراہ کن تاثر دینا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے میڈیا کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر کی نشر یا اشاعت سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں تاکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سہیل آفریدی علیمہ خان ملاقات