Express News:
2025-11-03@02:40:45 GMT

جِلد سے ٹیٹو کو مٹانے والی جدید کریم

اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT

نووا اسکوٹیا میں ڈیل ہاؤسی یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم نے جلد پر سے ٹیٹو مٹانے کے لیے ایک کریم تیار کی ہے جسے Bisphosphonate Liposomal Tattoo Removal کریم کہتے ہیں۔

طالب علم اور ریسرچر کا نام Alec Falkenhamایلک فالکنہیم ہے جو پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔

دراصل ٹیٹو کا رنگ جلد میں سفید خلیات (macrophages) میں جذب ہوتا ہے۔ کچھ خلیات جلد میں سرگرم رہتے ہیں اور کچھ غیرفعال ہوتے ہیں جو ٹیٹو کی واضح تصویر بناتے ہیں۔ 

یہ جدید کریم liposomes استعمال کرتی ہے جن میں bisphosphonate شامل ہے۔ یہ اُن macrophages کو ٹارگٹ کرتا ہے جن پر ٹیٹو کا رنگ چڑھ گیا ہوتا ہے۔ 

اس کریم سے جب نئے macrophages آتے ہیں تو وہ liposome کو کھا کر رنگدار  macrophages کو ختم کردیتے ہیں اور اس طرح ٹیٹو کا رنگین مواد جلد سے نکل جاتا ہے۔ 

اس کریم کا فائدہ سب سے بڑا یہ ہے کہ یہ کم دردناک ہے۔ روایتی طریقہ لیزر کا ہوتا ہے جو بہت تکلیف دہ امر اور نشان چھوڑنے والا ہوتا ہے۔ یہ مہنگا بھی ہوتا ہے۔

کریم کا استعمال کم لاگت والا بھی ہے۔ اگر خام مال اور تیاری مناسب ہو تو علاج کی قیمت نسبتاً کم ہے۔

اس میں جسمانی نقصان بھی کم ہوتا ہے۔ جلد کی اوپری تہہ کو براہِ راست نقصان پہنچانے کے بجائے صرف خلیوں کا ہدف ہوتا ہے جس سے نشان پڑنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوتا ہے

پڑھیں:

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • تلاش
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا