نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون
1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں لے آئیں تو انہیں سی ای او بنا دیا جائے گا۔ 3 سال کی انتھک محنت اور ایک نئی ٹیم کے ساتھ انہوں نے کمپنی کو ایک کامیاب راستے پر ڈال دیا۔ مگر فیصلہ کن ملاقات میں بورڈ چیئرمین نے ان سے کہا ’نہیں، کبھی بھی نہیں۔‘ یہی الفاظ ان کی زندگی کا رخ بدل گئے۔
نیا سفر اور شاندار کم بیکمایوسی کے بجائے انہوں نے فیصلہ کیا کہ نئی منزل تلاش کریں۔ جُولیا اسٹیورٹ نے حریف ریسٹورنٹ چین آئی ہاپ (IHOP) میں شمولیت اختیار کی اور صرف 5 سال کے اندر اس برانڈ کو نہ صرف مستحکم کیا بلکہ اسے ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی خاتون کسان جو کچن گارڈننگ سے لاکھوں روپے کماتی ہے
کامیابی سے حوصلہ پا کر انہوں نے ایک غیر متوقع قدم اٹھایا آئی ہاپ کے ذریعے ایپل بیز کو خریدنے کی تجویز رکھی، بالآخر یہ ڈیل 2.
سودے کے بعد جُولیا نے ایپل بیز کے اُس باس کو کال کی جس نے انہیں انکار کیا تھا اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کمپنی میں ’دو سی ای او کی ضرورت نہیں‘ لہٰذا وہ انہیں برطرف کررہی ہیں۔ اس لمحے نے اُن کی کامیابی کو ایک تاریخی بدلے میں بدل دیا۔
کامیابی کا سفر جاریجُولیا اسٹیورٹ ایک دہائی تک ڈائن برانڈز گلوبل (Dine Brands Global) کی چیئر اور سی ای او رہیں۔ آج وہ مختلف کمپنیوں کے بورڈز میں شامل ہیں اور ایک ویلنیس ایپ کی بانی بھی ہیں۔ ان کی کہانی اس بات کی مثال ہے کہ اگر حوصلہ برقرار رکھا جائے تو ناکامی سب سے بڑی کامیابی کا زینہ بن سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ہاپ امریکا ایپل بیز بزنس مین جُولیا اسٹیورٹ سابق باس سوشل میڈیاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی ہاپ امریکا ایپل بیز سوشل میڈیا ایپل بیز سی ای او
پڑھیں:
جزیرے پر تنہا رہ جانے والی آسٹریلوی خاتون چل بسی
آسٹریلوی خاتون کو کروز جہاز دور دراز جزیرے پر تنہا چھوڑ آیا، جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزین نامی 80 سالہ آسٹریلوی خاتون کروز جہاز پر 60 دنوں کے سفر پر تھی، تاہم کروز جہاز کی غلطی کے سبب گریٹ بیریئر ریف کے جزیروں میں سے ایک لیزرڈ جزیرے پر تنہار رہ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ 24 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون آسٹریلوی شہر کیرنز کے شمال میں 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر لیزرڈ جزیرے پر پیدل سفر کر رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون جزیرے کی سب سے اونچی چوٹی، کُکز لُک پر اپنے گروپ کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئی۔ تاہم تھکاوٹ کے سبب اس نے آرام کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز جہاز کا عملہ غروب آفتاب کے وقت جزیرے سے روانہ ہوا، کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد جب عملے کو معلوم ہوا کہ خاتون لاپتہ ہے، تو انہوں نے جزیرے پر واپس آکر اس کی تلاش شروع کی اور اگلی صبح (بروز اتوار) اس کی لاش ملی۔
کوئنز لینڈ پولیس نے خاتون کی موت کو اچانک اور غیر مشکوک قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورل ایڈونچر نامی یہ کروز جہاز 2 نومبر کو واپس لوٹے گا جس کے بعد باقائدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔
آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور یہ معلوم کیا جائے گا کہ بورڈنگ کے دوران مسافروں کا حساب کیوں نہیں رکھا گیا۔