دوران ڈرائیونگ ’ہٹ می بے بی‘، گنگنانے والی لڑکی کار حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
امریکی ریاست پنسلوانیا میں نرسنگ کی طالبہ اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ گاڑی چلاتے ہوئے برٹنی اسپیئرز کا مشہور گانا ہٹ می بے بی ون مور ٹائم” گاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔ گانا گاتے گاتے اچانک اس کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی، کئی قلابازیاں کھائیں اور اُلٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ ڈرائیونگ پر وی لاگز بنانے والے ٹریفک انسپیکٹر سوشل میڈیا پر وائرل
یہ واقعہ کیٹلین مک کچن نامی طالبہ کے ساتھ پیش آٰیا، جس کے موبائل کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ بھی ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہی ہے، مگر چند ہی لمحوں بعد گاڑی تیزی سے سڑک پر پھسلتی ہے اور الٹ جاتی ہے۔ حادثے کے دوران وہ قابو پانے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے، مگر کامیاب نہیں ہوپاتی۔
خوش قسمتی سے، مک کچن کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی، اگرچہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ بعدازاں اُس نے مذاق میں لکھا کہ ویڈیو کو کچھ یوں کیپشن دیا کہا جاسکتا ہے کہ مجھے ایک بار پھر ہٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا ‘مجھے نہیں معلوم یہ ویڈیو مجھے اتنی مضحکہ خیز کیوں لگ رہی ہے، اللہ کرے تم خیریت سے ہو اور نئی گاڑی بھی مل جائے۔’
دوسرے نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘کسی نے کائنات سے مانگا اور کائنات نے سچ میں دے دیا۔’
ایک اور صارف نے سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا ‘سیٹ بیلٹ نے جان بچائی، ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھو۔’
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنس آفس میں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی
بعد میں کیٹلین نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تصدیق کی کہ وہ حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی اب بھی کسی حد تک چلنے کے قابل ہے۔ اُس نے وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک پر موجود بجری پر پھسل گئی تھی۔
اسی نوعیت کا ایک واقعہ ایران میں بھی پیش آیا تھا جہاں 2 لڑکیاں گاڑی میں گانا گاتے اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنارہی تھیں کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا۔ وہ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس کا اختتام ایئر بیگ کے کھلنے پر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا حادثہ خاتون ڈرائیونگ گاڑی گانا ہٹ می بے بی ون مور ٹائم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا خاتون ڈرائیونگ گاڑی گانا ہٹ می بے بی ون مور ٹائم
پڑھیں:
کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔
انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔