12 ارب کی لاگت سے بننے والی حب کینال ایک بارش نہ سہ سکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی میں ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی حب کینال کا ایک حصہ برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے شہر کو حب کینال سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں طغیانی سے حب کینال متاثرہو ئی جس کا مرمتی کام جلد مکمل کرلیا جا ئے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے 13اگست کو حب کینال 2 کا افتتاح کیا تھا جو 12 ارب روپے کی لاگت سے سے تعمیر کی گئی تھی تاہم کراچی میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث نادرن بائی پاس کے قریب حب کینال کا ایک حصہ متاثر ہوا اور برساتی پانی نے 20 میٹر کا حصہ بہہ کرلے گیا جس سے حب کینال سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپورشن کا کہنا ہے کہ بساتی نالوں میں طٖغیانی سے حب کینال متاثر ہوئی، نادرن بائی پاس سے گزرنے والا سیلابی ریلا پرانی اور نئی حب کینال سے ٹکرا گیا جس سے دنوں کینالوں کو نقصان پہنچا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب کینال کے اوپر سے گزرنے والی سوئی گیس کی لائن بھی بیٹھ گئی ہے گیس کی لائن دھسنے سے حب کینال کا 20 میٹر کا حصہ متاثرہوا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ کینال کے متاثرہ حصے کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے جواگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کرلیاجائے گا مرمتی کام کے دوران حب کینال سے ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی کو پانی کی فراہمی عارضی طورپر معطل رہے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعال کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ مرمتی کام مکمل ہو نے کے بعد پانی کی فراہمی بحال کردی جا ئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترجمان واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی حب کینال سے سے حب کینال نالوں میں کا کہنا
پڑھیں:
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے قریب موٹروےایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے اور موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکارہے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُچ شریف تک کل سے بند ہے اور اب موٹروے ایم فائیوکھلنے کے فوری امکانات بھی نہیں ہیں۔