وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرعوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرلیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے ملنے والی RLNG پر صارفین کی LPG سے 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر سہ فریقی حکومتی فریم ورک معاہدے کی بعد از وقوع توثیق کی گئی۔

اس معاہدے پر دستخط گزشتہ ماہ ہوئے تھے اور یہ علاقائی تجارت و رابطہ کاری کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔ کابینہ کی توثیق اس اسٹریٹیجک منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ ہے۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)، بین الحکومتی تجارتی لین دین (سی سی او آئی جی سی ٹی) اور قانون سازی کیسز (سی سی ایل سی) سے متعلق کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟

کابینہ ڈویژن نے جنوری سے 30 جون 2025 تک توشہ خانہ میں جمع کرائے جانے والے تحائف کی فہرست جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل

فہرست میں صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور تینوں سروسز چیفس شامل ہیں۔

حکومتی نمائندوں کو تحائف میں گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، قالین، کافی سیٹ، ٹیبل کلاتھ اور ایک الیکٹرک گاڑی دی گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2 گھڑیاں، منبر رسول ﷺ کا ماڈل، کتابیں، شیلڈز اور ہینڈ میڈ کارپٹ سمیت کئی قیمتی اشیا تحائف میں دی گئیں۔

مزید پڑھیے: وفاقی کابینہ: توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے ایکٹ پر نظرثانی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

صدر آصف علی زرداری کو کارپیٹ، کافی سیٹ، پینٹنگ فریم، لیڈیز سوٹ اور الیکٹرک گاڑی دی گئی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر کی جانب سے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا گیا۔

ایئر چیف ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم اور نیول چیف نوید اشرف کو بھی ٹی سیٹ تحفے میں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: زرداری، نواز اور گیلانی کی توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا مسترد

کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام 322 تحائف حسب ضابطہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں اور اس وقت کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ لگوا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحائف کی فہرست جاری توشہ خانہ توشہ خانہ تحائف

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکو ڈک منصوبے کے معاہدوں کی منظوری دے دی
  • ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ
  • ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • ملکی گیس پر کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد، لاکھوں درخواستیں کینسل
  • توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • زیارت: خشک سالی اور حکومتی بے توجہی نے پھلوں کے بیشتر باغات اجاڑ دیے
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ معصومین (ع)