Daily Mumtaz:
2026-06-03@08:18:42 GMT

وفاقی کابینہ اجلاس، کلائمیٹ ایمرجنسی کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

وفاقی کابینہ اجلاس، کلائمیٹ ایمرجنسی کی منظوری

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم کا ملک بھر میں رواں برس مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائیمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان وزیرِ اعظم چاروں صوبوں کے وزراء اعلی اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس کی جلد صدارت کریں گے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے مزید نقصانات میں کمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی وفاقی کابینہ کو ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور سیر حاصل مشاورت کے بعد ایمرجنسی کی اصولی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے ملک میں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلوں کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور انفراسٹرکچر کی بحالی و زراعت میں ہونے والے نقصانات کے ازالے اور کسانوں کی معاونت کے حوالے سے بھی تجاویز دیں.

وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہداء اور افواجِ پاکستان کے مخالف تضحیک آمیز مواد و بیان نشر کرنے کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات مصروف عمل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو اور ملک میں امن کے قیام کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا. وفاقی کابینہ نے ایسے شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور انکی تضحیک آمیز مہم کا جواب ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ وفاقی کابینہ نے بنوں آپریشن میں عظیم قربانی دینے والے میجر عدنان اسلم شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیرِ سمندری امور جنید انور چوہدری کی مرحومہ والدہ، وزیرِ مملکت غذائی تحفظ ملک رشید احمد خان کے مرحوم بڑے بھائی حاجی حنیف خان اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مرحوم والد آصف سنجرانی کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز دوحہ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے غیر قانونی اور گھناؤنی بمباری کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور املاک کو نقصان پہنچا۔ وزیرِ اعظم نے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عزت مآب امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کیلئے ایک بڑا اقدام۔ وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرلیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو RLNG کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے ملنے والی RLNG پر صارفین کی LPG سے 30 فیصد کم لاگت آئے گی. وفاقی کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر سہ فریقی حکومتی فریم ورک معاہدے کی بعد از وقوع توثیق کی گئی۔ اس معاہدے پر دستخط گزشتہ ماہ ہوئے تھے اور یہ علاقائی تجارت و رابطہ کاری کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔ کابینہ کی توثیق اس اسٹریٹیجک منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ ہے۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)، بین الحکومتی تجارتی لین دین (سی سی او آئی جی سی ٹی) اور قانون سازی کیسز (سی سی ایل سی) سے متعلق کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

Post Views: 4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ نے شہداء اور اور ان

پڑھیں:

وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے

اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف