بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پنجاب کے علاقوں میں مزید سیلاب متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو دی ہے۔
اطلاع ملنے پر وزارتِ آبی وسائل نے سیلابی الرٹ جاری کردیا ہے۔ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیے: دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی خطرہ بڑھ گیا
دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، جلال پور پیروالا اب تک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں دریائے راوی اور ستلج کا پانی جمع ہوچکا ہے، آج بند ٹوٹنے سے علاقہ مزید متاثر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا کی کوششیں ہورہی ہیں، لیکن لوگ اپنے گھروں سے نکلنے سے گریزاں ہیں جو ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ علاقے میں کافی تعداد میں کشتیاں موجود ہیں، پچھلی رات راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن سے وسائل لاکر جلال پور پیروالا کو بچانے کے لیے مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل
انہوں نے کہا کہ چناب دریا میں پانی چھوڑتے ہوئے انڈیا نے پیشگی اطلاع نہیں دی، صرف ستلج میں پانی چھوڑنے سے قبل بتا دیا گیا تاہم اب انڈیا سے پانی نہیں آرہا۔
پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے بتایا کہ لاہور، ناروال، شیخوپورہ، گجرانوالہ اور ننکانہ میں پانی کا بہاؤ کم ہوا ہے اور وہاں ہم بحالی کے کاموں کا آغاز کررہے ہیں، اگلے 3 دن جنوبی پنجاب خاص طور پر ملتان کے لیے اہم ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور انخلا یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے راوی دریائے ستلج سیلاب ملتان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دریائے راوی دریائے ستلج سیلاب ملتان دریائے ستلج میں ستلج میں پانی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریا¶ں میں مجموعی طور پر پانی کا بہا¶ نارمل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہا¶ 3 لاکھ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہا¶ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی مقدار 89 ہزار کیوسک
ہے۔ دریائے چناب مرالہ، خانکی، قادر آباد اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہا¶ نارمل ہے۔ڈی جی کے مطابق دریائے راوی جسڑ، شاہدرہ، سدھنائی اور بلوکی کے مقامات پر بھی پانی کا بہا¶ معمول کے مطابق ہے، جبکہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں سمیت پنجاب کے بڑے نالوں میں پانی کی سطح نارمل ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔