کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، شہر مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی میں منگل کو مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، بارش کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔
سڑکیں اور گلیاں برساتی اور گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ لیاری اور ملیر ندیوں میں طغیانی کے باعث شہری علاقے زیرآب آگئے۔
اہم شاہراہیں بند، ٹریفک معطلشدید بارش کے بعد کورنگی کاز وے، کورنگی کراسنگ اور گلشنِ حدید لنک روڈ سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں، کورنگی کے گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والی سڑک بھی سیلابی صورت حال کے باعث بند کر دی گئی۔
https://x.
اسی طرح کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد کی جانب بند کر کے ٹریفک کو سی این جی کٹنگ اور گودام چورنگی کے ذریعے گزارا گیا۔
ملیر ندی میں طغیانی کے سبب نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو ملانے والی گلشنِ حدید لنک روڈ بھی بند ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب تھڈو ڈیم لبریز ہونے کے بعد لیاری اور ملیر ندیوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کا دباؤ بڑھنے سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔
ایم-9 موٹر وے بھی متاثر ہوئی اور حیدرآباد جانے والا ٹریک برساتی پانی میں ڈوب گیا جس سے ٹریفک کئی گھنٹے جام رہا۔
آبادیوں میں پانی داخل، مکانات متاثربارش اور ندیوں میں طغیانی کے باعث سرجانی ٹاؤن، ناظم چورنگی، ایوب گوٹھ، لاسی گوٹھ، نشتر بستی اور عیسیٰ نگری سمیت کئی علاقے زیرآب آگئے۔
گلستانِ جوہر بلاک 14 اور 15، فیڈرل بی ایریا، گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی، کورنگی، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد بھی پانی میں ڈوب گئے۔
مزید پڑھیں:
متعدد مساجد بھی گندے پانی میں گھِر گئیں جس سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں نے شکوہ کیا کہ نئی سڑکیں اور انڈر پاسز بھی نکاسیٔ آب نہ ہونے کے باعث گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
ریسکیو آپریشن اور تعلیمی ادارے بندسہراب گوٹھ، حسن منان کالونی اور گلشنِ اقبال میں ریسکیو اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے کئی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بعض علاقوں میں اہلکاروں نے کشتیوں اور بڑے گاڑیوں کے ذریعے محصور افراد کو نکالا۔
شہر کی سنگین صورتحال کے باعث بدھ کو کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، قائم مقام کمشنر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
شہری برہم، حکام متحرکشہریوں نے واٹر کارپوریشن اور واٹر بورڈ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے پہلے تیاری نہ ہونے کے باعث شہر بدترین بحران کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ تعفن زدہ پانی گھروں، گلیوں اور مساجد میں داخل ہو کر زندگی اجیرن بنا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب و ریسکیو انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے تمام ادارے سرگرم ہیں تاہم غیر معمولی بارش اور ڈیم لبریز ہونے سے صورت حال بگڑ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم-9 موٹر وے بارش حیدرآباد درہم برہم سہراب گوٹھ طغیانی کمشنر گلشن اقبال مرتضیٰ وہاب مفلوج موسلا دھار میئر کراچی نکاسی آب نوٹیفکیشن واٹر بورڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم 9 موٹر وے سہراب گوٹھ طغیانی گلشن اقبال مرتضی وہاب مفلوج موسلا دھار میئر کراچی نکاسی آب نوٹیفکیشن واٹر بورڈ پانی میں ڈوب کے باعث
پڑھیں:
6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کردیے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔