کراچی: ناتھا خان پل پر ایک مرتبہ پھر گڑھا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کی سب سے اہم اورمصروف ترین شارع فیصل ناتھا خان پل پرایک مرتبہ پھر گڑھا پڑگیا۔
گڑھا پڑنے کی وجہ سے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثر ہوا ہے، ناتھا خان پل پر گڑھے کی نشاندہی کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ناتھا خان پل پر گڑھا پڑ گیا تھا اور کئی روز ڈرگ روڈ انڈربائی پاس سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثررہا جس کے باعث شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناتھا خان پل
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔