ہنگری کی خاتون نے اسکیٹس کے ساتھ رسی کود کر سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والی آئس اسکیٹنگ چیمپئن نے اسکیٹس کے ساتھ رسی کود کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
ہنگری کی جونیئر اور سینئر نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی ایزٹر زومبیٹھلی نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر سن ویلی میں موجود آئس رنک میں ایک منٹ میں 136 بار رسی پھلانگنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔
خاتون اسکیٹر نے اپنی کوشش میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے طے کیے گئے 45 کے ہدف کو باآسانی پیچھے چھوڑتے ہوئے آئس اسکیٹس پہن کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ رسی کودنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دینا چاہتی ہیں اور دکھانا چاہتی ہیں کہ اگر آپ میں ہمت ہو تو ہر چیز ممکن ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نائجیریا میں 8 ہزار 780 کلو جولو ف رائس تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا: نائجیریا کی شیف ہلڈا باچی نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نامور شیف ہلڈا باچی نے ایک اور غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی، انہوں نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کامیابی کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے اسے دنیا کی تاریخ میں اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی ’نائیجیرین اسٹائل جولوف رائس ڈش‘ قرار دیا، جو نہ صرف نائجیریا بلکہ پورے مغربی افریقہ کی کھانوں کی روایت اور ثقافتی شناخت کا نمایاں اظہار ہے۔
ہلڈا باچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر یہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس دیوہیکل ڈش کی تیاری کے لیے تقریباً 5 ٹن باسمتی چاول، 600 کلو پیاز، 750 کلو کھانے کا تیل اور ٹماٹر کی گریوی میں میرینیٹ کیا ہوا مصالحہ استعمال کیا گیا۔ یہ تمام اجزا ایک 20 فٹ چوڑے دیگ نما برتن میں پکائے گئے، جہاں تقریباً 8 ہزار افراد اس موقع پر موجود تھے اور شیف کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ ہلڈا باچی نے 2023 میں 93 گھنٹے 11 منٹ تک مسلسل کھانا پکانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم یہ اعزاز بعد میں آئرلینڈ کے شیف ایلن فشر نے اپنے نام کر لیا تھا۔
جولوف رائس مغربی افریقہ کا روایتی پکوان ہے، جو عموماً ٹماٹر کی گریوی میں چاول، گوشت یا مچھلی کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی ابتدا قدیم وولوف سلطنت (موجودہ سینیگال، موریتانیا اور گیمبیا) میں ہوئی، جہاں 14ویں صدی میں چاول کی کاشت عام تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ڈش پورے مغربی افریقہ کی ثقافت اور ذائقے کی پہچان بن گئی۔